امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے کا اعلان
Web Desk
5 November 2026
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے 25 ہزار سے زائد جدید ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹمز کی فراہمی کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق موصول ہونے والے فوجی سازوسامان میں 24 ہزار سے زائد اینٹی ڈرون سسٹمز، 1300 سے زیادہ حملہ آور ڈرونز کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد بغیر پائلٹ بحری اور زیرِ آب گاڑیاں شامل ہیں۔ پینٹاگون کے بیان کے مطابق اس جدید عسکری توازن اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کا بنیادی مقصد خطے میں امریکی فوجیوں کو بڑھتے ہوئے ڈرون حملوں سے بچانا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں اس مرحلے کی مکمل فراہمی کے بعد یہی جدید جنگی سسٹمز بحرالکاہل اور یورپ میں تعینات امریکی افواج کو بھی منتقل کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
5 November 2026
برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم
5 November 2026