بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
Web Desk
5 November 2026
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) سے ملاقات کے لیے مقرر کردہ وقت ختم ہو گیا ہے، تاہم پولیس اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہونے پر اڈیالہ جیل پہنچنے والے پی ٹی آئی کے تمام رہنما ڈاہگل ناکے سے بغیر ملاقات کے واپس روانہ ہو گئے۔ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں نادیہ خٹک، اجمیری خان، رضوان مجید بٹ اور علی عبداللہ نیازی شامل تھے جو ڈاہگل ناکے پر منتظر رہے۔
دوسری جانب، جیل انتظامیہ کو فراہم کی گئی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے منظوری دہندگان کی فہرست میں شامل مبشر عباسی اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ڈاہگل ناکے پر موجود رہنماؤں نے شدید مائیوسی کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
7 November 2026
چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
7 November 2026
نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان
7 November 2026
این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان
7 November 2026
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
7 November 2026
منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں
7 November 2026
مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی
7 November 2026
پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
7 November 2026