شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Web Desk
5 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابیکر سمرا مصطفیٰ علی نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سوڈانی وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی رشتوں کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سوڈان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ سوڈان اپنے موجودہ داخلی بحران سے نکل کر ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال ملک کے طور پر ابھرے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت، دفاع، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیراعظم نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور جی-77 جیسے عالمی فورمز پر سوڈان کے مسلسل تعاون کی تعریف کی۔
سوڈان کے وزیر داخلہ نے بہترین میزبانی پر وزیراعظم اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور مشکل حالات میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی انسانی و طبی امداد پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے سوڈان میں امن و امان کی بحالی اور عالمی سطح پر سفارتی حمایت پر پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چوہدری اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے
متعلقہ عنوانات
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
5 November 2026
برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم
5 November 2026
کراچی میں این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، 274 افراد گرفتار
5 November 2026