امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
Web Desk
22 November 2026
واشنگٹن: امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے سے متعلق مبینہ خفیہ امریکی میمو کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد کینیڈین وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون جاری رہنے کی تصدیق کر دی ہے۔
کینیڈین وزیر دفاع کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی میمو سے متعلق میڈیا رپورٹس نہیں دیکھیں، تاہم امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان قریبی تعاون بدستور برقرار ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک منشیات کی سمگلنگ روکنے کے لیے مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ میزائل دفاعی نظام اور فضائی حدود کے تحفظ کے معاملات میں بھی تعاون قائم ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے مبینہ خفیہ میمو پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم پینٹاگون کے مطابق نئی امریکی ہدایات کا نیٹو اور شمالی امریکا کے فضائی دفاع پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ادھر ایک امریکی سینیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ میمو میں کوئی بڑے نئے اقدامات شامل نہیں ہیں۔ مبینہ میمو سے متعلق خبروں کے باوجود کینیڈا اور امریکا کے حکام دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون جاری رہنے پر زور دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں خوراک سے بھرے ٹرک پر حملہ، 3 فلسطینی شہید
22 November 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
22 November 2026
مصنوعی ذہانت کی جنگوں میں انسانوں کے تحفظ کیلئے عالمی قوانین ناگزیر: چیف جسٹس آزاد کشمیر
21 November 2026
یوکرینی حملوں کے بعد کریمیا پل پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی: روسی نائب وزیراعظم
21 November 2026
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان
21 November 2026
کھیلوں کے میدان آباد، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی: گورنر خیبرپختونخوا
21 November 2026