اڑتے مچھروں کا تعاقب کرکے ختم کرنے والا اے آئی مائیکرو ڈرون تیار
Web Desk
17 July 2026
امریکی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ٹورنایول (Tornaivol) نے مچھروں اور اڑنے والے کیڑوں کے خاتمے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس جدید مائیکرو ڈرونز تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وائی کومبینٹر (Y Combinator) کی معاونت سے کام کرنے والی اس کمپنی کا مقصد مچھروں پر قابو پانے کی لاگت کو موجودہ روایتی طریقوں کے مقابلے میں تقریباً 100 گنا تک کم کرنا ہے۔ ان ننھے ڈرونز کے غول شہری علاقوں میں گھوم کر مچھروں کو تلاش کریں گے اور انہیں نشانہ بنائیں گے، جس سے کیمیائی اسپرے کے استعمال اور اس کے مضر اثرات سے بچا جا سکے گا۔ کمپنی کے شریک بانی الیکس توسان نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ایک مائیکرو ڈرون کو آزمائشی ماحول میں کامیابی سے ایک پتنگے کا تعاقب کرتے اور اسے نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔
کمپنی کے انجینئرز الیکس توسان اور کلوویس پیڈالو کے مطابق، ان کا ہدف محض 40 گرام وزنی ایسے ڈرونز تیار کرنا ہے جو اسمارٹ فون مائیکروفونز، الٹراسونک سینسرز اور جدید سافٹ ویئر کی مدد سے لیس ہوں۔ یہ ڈرون الٹراسونک لہریں خارج کر کے ان کی بازگشت اور مچھروں کے پروں کی مخصوص ڈوپلر آواز (Doppler Signatures) کا تجزیہ کریں گے تاکہ انہیں دیگر کیڑوں سے الگ پہچانا جا سکے۔ انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ مستقبل میں صرف 10 چھوٹے ڈرونز کا ایک غول ایک مربع کلومیٹر کے وسیع علاقے میں مچھروں کا مؤثر طریقے سے خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھے گا، جس سے صحتِ عامہ کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے طالب علموں کیلئے ایک برس تک گوگل جیمنائی کی سبسکرپشن فری
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
29 امریکی ریاستوں کا میٹا کے خلاف مقدمہ، بچوں کیلئے نقصان دہ قرار دینے کا الزام
18 August 2026
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
18 August 2026
چین نے اے آئی ساتھی فراہم کرنے والی ایپلی کیشنز عملاً ممنوع قرار دے دیں
17 August 2026
گوگل نے اینڈرائیڈ 17 کی بِیٹا 3 اپ ڈیٹ جاری کر دی
17 August 2026
چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی
17 August 2026