امریکا اور نیٹو کا گرین لینڈ پر ابتدائی معاہدہ، معدنی وسائل میں حصہ اور محدود اختیارات طے
Web Desk
22 January 2026
واشنگٹن: امریکہ اور نیٹو کے درمیان گرین لینڈ اور آرکٹک خطے کے لیے ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا فریم ورک برطانیہ کے سائپرس معاہدے کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رٹے نے گرین لینڈ کے چند منتخب علاقوں میں امریکہ کے محدود اختیارات اور معدنی وسائل میں حصے پر اتفاق کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق معاہدے کے تحت امریکا فوجی مشقیں، انٹیلی جنس مشنز اور تربیتی سرگرمیاں بغیر ڈنمارک کی اجازت کے انجام دے سکے گا جبکہ روس اور چین کسی صورت اس معاہدے میں مداخلت نہیں کر سکیں گے۔ امریکا اس جزیرے پر جدید گولڈن ڈوم سسٹم بھی نصب کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر یوٹرن لیتے ہوئے یورپی ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی واپس لے لی اور کہا کہ اگلے ماہ نیٹو پر کوئی نیا ٹیرف نہیں لگایا جائے گا۔ ڈنمارک کی وزیراعظم نے فوجی طاقت کے استعمال کی مخالفت کی، جبکہ روس اور چین نے معاہدے میں غیر مداخلت کی یقین دہانی کرائی۔
متعلقہ عنوانات
ایکسائز بلوچستان کی بڑی کارروائی، 74 ارب کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
3 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
3 September 2026
این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
3 September 2026
افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال
3 September 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت
3 September 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
3 September 2026
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا
3 September 2026
پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق
3 September 2026