این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
Web Desk
3 September 2026
قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بالائی و شہری علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے باعث شدید سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 72 گھنٹوں میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں بالخصوص سندھ، کابل، سوات، جہلم، چناب اور راوی سمیت ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خدشہ ہے۔ نوشہرہ، پشاور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے نالہ لئی اور دیگر نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس مقامات پر پیشگی حفاظتی و انخلا کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے شہریوں، سیاحوں اور مسافروں کو ندی نالوں اور دریا کے کناروں سے دور رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے
متعلقہ عنوانات
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
6 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
6 October 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
6 October 2026
اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف
6 October 2026
ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026