LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار 100 سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت

یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار

Web Desk

3 September 2026

حریت رہنما یسین ملک نے سری نگر کی عدالت میں 25 صفحات پر مشتمل حلف نامہ جمع کرواتے ہوئے اپنا مقدمہ مزید لڑنے سے انکار کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ انہیں بھارتی عدالتوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے۔ 1990 کے سرلا بھٹ قتل کیس میں جھوٹے الزامات کی دوٹوک تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت 36 سال بعد ایک سیاسی سازش کے تحت انہیں پھانسی دینا چاہتی ہے، مگر وہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں اور کشمیر کے لیے سزائے موت بھی قبول کرنے کو تیار ہیں۔ حلف نامے میں طویل قید، تنہائی اور اہل خانہ سے جدائی کا ذکر کرتے ہوئے یسین ملک نے اپنی اہلیہ مشعال ملک کو بھی اپنی رفاقت سے آزاد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں بھارتی حکام نے خود ان سے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مثبت کردار ادا کرنے کو کہا اور بعد میں اسی کو بطور ثبوت استعمال کیا۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یسین ملک کا یہ قدم مودی حکومت کے سیاسی انتقام اور کشمیری قیادت کو خاموش کرنے کی کوششوں کے خلاف ایک تاریخی احتجاج ہے۔