لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا
Web Desk
3 September 2026
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے آئین کے آرٹیکل 206 کے تحت اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنا استعفیٰ صدرِ پاکستان کو ارسال کر دیا ہے۔ 7 مئی 2021 کو بطور ایڈیشنل جج تعینات ہونے والے جسٹس راحیل کامران 5 سال 3 ماہ اور 27 دن منصب پر فائز رہے اور سنیارٹی لسٹ میں 27 ویں نمبر پر تھے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں عدالتی خدمات کو باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے عزم کے ساتھ بنچ چھوڑ رہا ہوں، جبکہ مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے قانونی سکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس سے وابستہ ہونے کے فیصلے کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس راحیل کامران نے اپنے دورِ ملازمت میں 126 رپورٹڈ فیصلے جاری کیے اور ان کی ریٹائرمنٹ جنوری 2036 میں متوقع تھی۔
متعلقہ عنوانات
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
6 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
6 October 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
6 October 2026
اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف
6 October 2026
ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026