افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال
Web Desk
3 September 2026
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر کی بندش سے ایک ارب ڈالر، جبکہ خلیجی ممالک میں کشیدگی و جنگی حالات کے باعث دو ارب ڈالر کی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ریاستوں نے متبادل منڈیوں کا رخ کر لیا ہے، تاہم ملک میں چین سے ٹیکسٹائل سیکٹر میں جلد بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے، جس کے تحت مشترکہ مصنوعات تیار کر کے عالمی منڈیوں کو بھیجی جائیں گی۔ جام کمال نے اعتراف کیا کہ مہنگی بجلی اور پیداواری لاگت پاکستان کے لیے عالمی سطح پر مقابلے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، تاہم بھارتی سبسٹڈی کے باوجود پاکستانی باسمتی چاول نے عالمی مارکیٹ میں اپنا مقام برقرار رکھا ہے۔ برآمدات میں کمی اور ساڑھے سات ارب ڈالر کے تجارتی خسارے سے متعلق صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر نے واضح جواب دینے کے بجائے مبہم موقف اختیار کیا۔
متعلقہ عنوانات
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
6 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
6 October 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
6 October 2026
اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف
6 October 2026
ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026