امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے
Web Desk
15 June 2026
امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے ایک انتہائی بڑا اور تاریخی بریک تھرو سامنے آیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے امن کی باضابطہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر ڈیجیٹل دستخط مکمل کر لیے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے حوالے سے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور دوسری جانب ایران کی نمائندگی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اس تاریخی دستاویزی معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ثبت کر دیے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق یہ ڈیجیٹل دستخط گزشتہ روز ہی مکمل کر لیے گئے تھے، جبکہ اس تاریخی معاہدے کی تمام تر تفاصیل آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران باقاعدہ طور پر پبلک کر دی جائیں گی اور اسی ہفتے کے آخر میں دونوں ممالک کے مابین تکنیکی سطح کے اہم مذاکرات کا دوسرا دور بھی شروع کیا جائے گا۔
اس تاریخی امن معاہدے کی سب سے اہم اور فوری نافذ العمل ہونے والی شقوں کے مطابق، طویل عرصے سے بند دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ “آبنائے ہرمز” کو تمام بین الاقوامی بحری آمدورفت اور تجارتی جہازوں کے لیے فوری طور پر کھول دیا جائے گا، جبکہ اس کے بدلے امریکہ ایران پر عائد اپنی سخت بحری ناکہ بندی کو مکمل طور پر ختم کر دے گا، جس کے بعد خطے اور آبنائے ہرمز میں عالمی بحری ٹریفک اور خام تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافے کی قوی امید ہے۔ امریکی حکام نے اس سٹرٹیجک معاہدے کے مالیاتی پہلوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں منجمد کیے گئے اربوں ڈالر کے ایرانی اثاثوں کی بحالی، اقتصادی پابندیوں میں نرمی اور دیگر بین الاقوامی مراعات کا براہِ راست تعلق معاہدے کی شقوں پر ایران کے عملی عملدرآمد، شفاف کارکردگی اور مخلصانہ رویے سے مشروط ہو گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاہدے پر طویل مدتی عملدرآمد کے طریقہ کار، مانیٹرنگ سسٹم اور دیگر پیچیدہ تکنیکی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے واشنگٹن اور تہران کے مابین آنے والے دنوں میں تفصیلی سفارتی و عسکری مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر
26 August 2026
انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ
26 August 2026
جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
26 August 2026
چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
26 August 2026
ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش
26 August 2026
امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ
26 August 2026
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
26 August 2026