یورپ میں شدید گرمی کی نئی لہر، متعدد ممالک میں جنگلاتی آگ، انخلا جاری
Web Desk
6 July 2026
اسپین، فرانس، پرتگال اور یونان سمیت جنوبی یورپ کے مختلف ممالک میں شدید گرمی کی نئی لہر (ہیٹ ویو) برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے خطے میں درجہ حرارت ایک بار پھر 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اس شدید ترین گرمی کے باعث فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں مقامی شہریوں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
جنگلاتی آگ کے باعث اب تک تقریباً 5 ہزار ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے، جبکہ صورتحال کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ اسپین کے علاقوں کاتالونیا اور کاسٹیلون کے جنگلات میں بھی شدید آتشزدگی رپورٹ ہوئی ہے، جہاں متاثرہ علاقوں سے شہریوں کا انخلا تیزی سے جاری ہے۔ پرتگال میں آگ نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے جہاں 13 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ متاثر ہوا ہے۔ تاہم، پرتگالی حکام کا دعویٰ ہے کہ فائر فائٹرز کی انتھک کوششوں کے بعد آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔
برطانیہ میں بھی ہیٹ ویو اور عالمی اداروں کی وارننگ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس تپش کے اثرات برطانیہ تک پہنچ چکے ہیں، جہاں کے جنوبی علاقوں میں بھی نئی ہیٹ ویو جاری ہے۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
عالمی موسمیاتی اداروں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اس شدید اثر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جنوبی یورپ میں آئندہ دنوں کے دوران خشک اور گرم موسم کے باعث جنگلاتی آگ لگنے کا خطرہ بدستور برقرار رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش
6 July 2026
مودی حکومت عالمی پانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہے: عظمیٰ بخاری
6 July 2026
اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
6 July 2026
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید
6 July 2026
اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی
6 July 2026
روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن
6 July 2026
چین کا آبدوز سے سٹریٹجک میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ
6 July 2026
طالبان رجیم تقسیم کا شکار، طالبان کمانڈر قتل، امن وامان کے دعوے زمین بوس
6 July 2026