LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے سکیورٹی خدشات، امریکی اہلکاروں اور انکے اہلخانہ پر سفری پابندیوں میں توسیع

Web Desk

28 July 2026

امریکا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں امن و امان کی خراب صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے سرکاری اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے سفر پر عائد عارضی پابندی میں مزید توسیع کر دی ہے۔

یروشلم میں واقع امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے امریکی سرکاری ملازمین اور ان کی فیملیز کے مقبوضہ مغربی کنارے کے سفر پر پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سفارت خانے کے مطابق یہ سفری پابندی ابتدائی طور پر اتوار کے روز نافذ کی گئی تھی، جسے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب بدھ کی شام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور اگر حالات معمول پر نہ آئے تو اس پابندی کی مدت میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔