ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
Web Desk
22 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد یورپی ممالک اپنی رقم اپنے عوام پر خرچ کر سکتے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین جنگ کے اخراجات کا معاملہ برلن اجلاس میں بھی زیرِ بحث آیا۔
دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے امن ارادوں پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ پیوٹن واقعی کسی سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کا اگلا دور جلد بلانے کی ضرورت ہے، تاہم خدشہ ہے کہ روس مذاکراتی عمل میں تاخیر کی کوشش کرے گا۔
ولادیمیر زیلنسکی نے واضح کیا کہ ڈونباس سے دستبرداری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، جبکہ روس کی جانب سے امن معاہدے کے بدلے ڈونباس کا علاقہ یوکرین سے حاصل کرنے کا مطالبہ برقرار ہے۔ یوکرینی صدر نے امن مذاکرات میں یورپ کو مکمل شراکت دار بنانے کے امریکی اعلان کا خیرمقدم بھی کیا۔
ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین اور یورپی ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے کسی سمجھوتے پر آمادہ نہیں ہیں۔ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے دوران فریقین کے درمیان علاقائی مطالبات، جنگی اخراجات اور مذاکرات میں یورپ کے کردار پر اختلافات برقرار ہیں
متعلقہ عنوانات
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں خوراک سے بھرے ٹرک پر حملہ، 3 فلسطینی شہید
22 November 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
22 November 2026
مصنوعی ذہانت کی جنگوں میں انسانوں کے تحفظ کیلئے عالمی قوانین ناگزیر: چیف جسٹس آزاد کشمیر
21 November 2026
یوکرینی حملوں کے بعد کریمیا پل پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی: روسی نائب وزیراعظم
21 November 2026
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان
21 November 2026
کھیلوں کے میدان آباد، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی: گورنر خیبرپختونخوا
21 November 2026