LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور

چائلڈ سیفٹی پروٹوکول کیخلاف ورزی، میکسیکو کی عدالت نے میٹا پر 567 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا

Web Desk

7 August 2026

امریکہ کی ریاست نیو میکسیکو کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا جائنٹ میٹا (Meta) کو بچوں کو آن لائن لاحق خطرات سے آگاہ کرنے میں ناکامی اور ان کے عدم تحفظ پر مزید 567 ملین ڈالرز (تقریباً 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) کا بھاری جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ بچوں کے تحفظ اور آن لائن سیکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی ٹیک کمپنی کے خلاف تاریخی اقدامات میں سے ایک ہے۔

اس کیس کی سماعت کرنے والے امریکی جج بریان نے اپنے فیصلے میں میٹا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک “عوامی خطرہ اور پریشانی” قرار دیا اور کمپنی کا موازنہ ایک ایسی زہریلی فیکٹری سے کیا جس کی مصنوعات اشتہارات اور مواد ہیں، جبکہ بچوں کا نفسیاتی نقصان اور ان کا جنسی استحصال اس فیکٹری کی پھیلاؤ کردہ “آلودگی” ہے۔ جج نے حکم دیا کہ میٹا یہ تمام رقم ایک مخصوص فنڈ میں جمع کرائے جسے مستقبل میں بچوں کو آن لائن خطرات اور نقصانات سے بچانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں میٹا کو اس سے قبل بھی جرمانے کا حکم دیا جا چکا ہے، جس کے بعد اس کیس میں میٹا پر عائد مجموعی جرمانے اور واجب الادا رقم کا حجم 942 ملین ڈالرز (تقریباً 94 کروڑ 20 لاکھ ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب میٹا کے ترجمان نے عدالتی فیصلے سے شدید اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرے گی۔