امریکا میں برفانی طوفان جاری، اموات 38 تک پہنچ گئیں، لاکھوں بجلی سے محروم
Web Desk
28 January 2026
امریکا میں برفانی طوفان کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات اور واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ نیو یارک میں صرف 10 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
واشنگٹن، نیویارک اور دیگر درجنوں ریاستوں میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ واشنگٹن ڈی سی سمیت متاثرہ علاقوں میں ہر چیز برف کی سفید چادر سے ڈھک گئی ہے۔
طوفان کے باعث سرکاری دفاتر دوسرے روز بھی بند ہیں اور دو دن میں 16,000 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گر گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ سردی یکم فروری تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہنے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
15 November 2026
ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026