علی سفینہ نے عاصم اظہر اور میرب علی کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
Web Desk
15 June 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان اور ماڈل علی سفینہ نے گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی کی مبینہ علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں اور تنازع پر بالاخر اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔ علی سفینہ، جنہوں نے بطور وی جے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئے جہاں ان سے اس حساس معاملے پر سوال کیا گیا۔
مارننگ شو کے میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا ماضی میں میرب علی کے ساتھ ان کے پوڈکاسٹ میں ہونے والی گفتگو، جس میں بالواسطہ طور پر ہانیہ عامر کا ذکر آیا تھا، عاصم اور میرب کے درمیان دوریوں کی وجہ بنی؟ اس پر علی سفینہ نے تفصیلی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور میرب علی بہترین دوست ہیں اور ماضی میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کر چکے ہیں، اسی دوستانہ اور ہلکے پھلکے ماحول میں ایک سوال پوچھا گیا تھا جس کا جواب میرب نے بھی مذاق کے انداز میں ہی دیا تھا۔
علی سفینہ کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب ایک سوشل میڈیا صارف نے اس پرانی ویڈیو کلپ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اچھالا اور ویڈیو بنا کر وائرل کر دی، جس کے بعد انٹرنیٹ پر قیاس آرائیوں کا ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعد میں عوام نے اس صارف کو دوسروں کی ذاتی زندگی میں بلاوجہ مداخلت کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام اور تفریحی گفتگو کو غیر ضروری طور پر بڑا تنازع بنا دیا گیا، جبکہ ان کا مقصد کسی کے نجی تعلقات کو متاثر کرنا یا ان پر منفی تبصرہ کرنا ہرگز نہیں تھا۔
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026