والدہ کے انتقال کے بعد ڈرامہ سیٹ پر ناخوشگوار تجربہ، علی طاہر کا انکشاف
Web Desk
8 January 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی طاہر نے اپنی والدہ کے انتقال کے فوراً بعد ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے ایک تلخ اور ناخوشگوار تجربے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
حال ہی میں علی طاہر نے کامیڈین اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور ڈرامہ سیٹس پر درپیش مسائل پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سینئر فنکار، ماہرِ تعلیم اور مصنف نعیم طاہر اور معروف ریڈیو شخصیت یاسمین طاہر کے صاحبزادے ہیں، اداکارہ وجیہہ طاہر کے شریکِ حیات اور ایک بیٹی کے والد بھی ہیں۔
علی طاہر کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیٹس پر بدانتظامی کے باعث فنکاروں کو اکثر ذہنی دباؤ اور تلخ تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ معمولی باتوں پر سیٹ چھوڑنے کے قائل نہیں کیونکہ پروڈیوسرز اپنی محنت اور سرمایہ لگاتے ہیں، اس لیے فنکاروں کو غیر ضروری نخرے نہیں دکھانے چاہئیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں شدید ذہنی اذیت سے گزرنا پڑا۔ ایک سین کی شوٹنگ کے لیے انہیں تقریباً سات گھنٹے تک انتظار کروایا گیا جبکہ ان کی داڑھی پر مٹی یا دیگر مواد لگایا گیا تھا۔ طویل انتظار کے باعث وہ شدید غصے اور دکھ میں مبتلا ہو گئے۔
علی طاہر کے مطابق اس موقع پر انہوں نے ہدایت کار سے صرف اتنا کہا کہ آپ کی پلاننگ بہت خراب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض فنکار ایسے حالات میں پوری ٹیم پر سخت تنقید کرتے ہیں، مگر وہ عموماً تحمل اور برداشت سے کام لیتے ہیں۔ تاہم یہ واقعہ ان کی والدہ کے انتقال کے فوراً بعد پیش آیا تھا، جس کی وجہ سے وہ شدید صدمے میں تھے اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، ورنہ وہ ہمیشہ پُرسکون رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026