اقوام متحدہ کا حوثیوں کو میزائلوں کے پرزے روکنے، اسلحہ سازی کی صلاحیت محدود کرنے پر اتفاق
Web Desk
13 November 2026
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی حوثی ملیشیا کو ڈرون اور میزائل بنانے والے پرزوں کی فراہمی روکنے اور ان کی اسلحہ سازی کی صلاحیت محدود کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے ملیشیا پر عائد پابندیوں میں 14 نومبر 2027ء تک توسیع کر دی ہے۔ اجلاس کے دوران سلامتی کونسل نے حوثی ملیشیا سے فوری طور پر اپنی عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا اور سعودی عرب پر کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی، جبکہ برطانوی مندوب نے خبردار کیا کہ حوثی حملوں سے یمن سمیت پورے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں اس وقت 2 کروڑ 23 لاکھ افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے جبکہ حالیہ لڑائی کے نتیجے میں 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026
پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
13 November 2026
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
13 November 2026
سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ
13 November 2026
پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ
13 November 2026
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان
13 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جہلم اور پنڈ دادنخان کے عوام کیلئے بڑا تحفہ
13 November 2026
ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری سے راستے بند
13 November 2026