سلامتی کونسل میں پاکستان کی سعودیہ پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت
Web Desk
13 November 2026
پاکستان نے یمن کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملوں کے فوری اور غیر مشروط خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد 2140 کے تحت عائد پابندیوں کی تجدید اور ماہرین کے پینل کے مینڈیٹ میں توسیع کے بعد خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل نمائندے سید حیدر شاہ نے قرارداد کا خیرمقدم کیا اور برطانیہ کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔ پاکستانی سفیر نے مملکتِ سعودی عرب کی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے مطابق سعودی عرب کو اپنے علاقے اور شہریوں کے دفاع کا جائز حق حاصل ہے، جبکہ یمن کے امن کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کا احتساب ناگزیر ہے۔ سید حیدر شاہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماہرین کا پینل غیر جانب داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائے اور اقوامِ متحدہ کی قیادت میں ایک ایسے جامع سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جائے جو یمنی عوام کی ملکیت ہو، تاکہ خطے میں پائیدار امن اور انسانی بحران کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026
پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
13 November 2026
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
13 November 2026
سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ
13 November 2026
پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ
13 November 2026
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان
13 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جہلم اور پنڈ دادنخان کے عوام کیلئے بڑا تحفہ
13 November 2026
ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری سے راستے بند
13 November 2026