LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جہلم اور پنڈ دادنخان کے عوام کیلئے بڑا تحفہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری سے راستے بند اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو نہ کرنے کی ہدایت پاسداران انقلاب کا بحرین میں امریکی ابتدائی وارننگ ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ بلوچستان میں ٹرین سروس مرمتی کام کے باعث ایک روز کیلئے معطل 190 ملین پاؤنڈ کیس اپیلیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی کم از کم ایک گھنٹہ ملاقات کرانے اور پیپر بکس 7 روز میں تیار کرنے کا حکم دے دیا حکومت کا سکوک بانڈز کے اجرا کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی سعودیہ پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت منشیات کیس: انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو نہ کرنے کی ہدایت

Web Desk

13 November 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کے حوالے سے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی ہے، جس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے کم نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت توقع رکھتی ہے کہ انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل وکلاء سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ جیل میں ملاقات کے دوران اور اس کے بعد سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کریں گے اور خود کو صرف قانونی امور تک محدود رکھیں گے۔ سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملاقات نہ ہونے کے باعث وہ دلائل نہیں دے سکتے، جبکہ سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ انہیں اپیل پر دلائل کے لیے ہدایات مل چکی ہیں تاہم ملاقات کا دورانیہ کم تھا، جس پر عدالتِ عالیہ نے وکلاء کی استدعا منظور کرتے ہوئے دلائل کی تیاری کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیا اور متعلقہ آفس کو اپیلوں کی پیپر بکس 7 روز میں تیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی۔