190 ملین پاؤنڈ کیس اپیلیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی کم از کم ایک گھنٹہ ملاقات کرانے اور پیپر بکس 7 روز میں تیار کرنے کا حکم دے دیا
Web Desk
13 November 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت سے متعلق دو صفحات پر مشتمل اہم تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی ہے، جس کا دورانیہ کم از کم ایک گھنٹہ ہوگا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے ملاقات نہ ہونے کے باعث دلائل دینے سے معذوری ظاہر کی جبکہ سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ہدایات مل چکی ہیں تاہم ملاقات کا دورانیہ کم تھا، جس پر عدالت نے دلائل کی تیاری کے لیے وکلاء کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا اور رجسٹرار آفس کو 7 روز میں اپیلوں کی پیپر بکس تیار کرنے کا حکم دیا۔ عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم نامے میں واضح کیا کہ سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل وکلاء ہیں اور عدالت توقع رکھتی ہے کہ وہ جیل ملاقات کے بعد خود کو صرف قانونی معاملات تک محدود رکھیں گے اور سیاسی معاملات پر گفتگو نہیں کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026
پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
13 November 2026
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
13 November 2026
سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ
13 November 2026
پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ
13 November 2026
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان
13 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جہلم اور پنڈ دادنخان کے عوام کیلئے بڑا تحفہ
13 November 2026
ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری سے راستے بند
13 November 2026