وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جہلم اور پنڈ دادنخان کے عوام کیلئے بڑا تحفہ
Web Desk
13 November 2026
پنجاب میں 2021ء میں شروع ہونے والا 128 کلومیٹر طویل للہ جہلم روڈ منصوبہ 5 سال بعد مکمل ہو گیا ہے، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات و مواصلات (سی اینڈ ڈبلیو) کو شاباش دی اور جہلم پنڈ دادن خان روڈ کی جلد تکمیل کے لیے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیراعلیٰ کو دی گئی تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 13 ارب 53 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی یہ دو رویہ سڑک پنڈ دادن خان کو للہ انٹرچینج سے منسلک کرے گی، جسے پہلے کی 20 سے 24 فٹ چوڑائی سے بڑھا کر 76 فٹ تک وسیع کیا گیا ہے، جبکہ پانچ سیکشنز پر مشتمل اس منصوبے میں 4.2 کلومیٹر طویل جلالپور بائی پاس، 3.98 کلومیٹر طویل پنڈ دادن خان بائی پاس اور 185 چھوٹے پلوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ 35 ہزار کلومیٹر طویل رابطہ سڑکوں کی تعمیر، توسیع اور بحالی سے مواصلات کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف عوام کو بہترین سفری سہولتیں میسر آئیں گی بلکہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026
پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
13 November 2026
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
13 November 2026
سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ
13 November 2026
پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ
13 November 2026
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان
13 November 2026
ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری سے راستے بند
13 November 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو نہ کرنے کی ہدایت
13 November 2026