پاسداران انقلاب کا بحرین میں امریکی ابتدائی وارننگ ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ
Web Desk
13 November 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایرو سپیس فورس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بحرین میں امریکی فوج کا ابتدائی وارننگ ریڈار تباہ کر دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اقدام ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیریک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر دشمن کی فضائی جارحیت کے جواب میں اٹھایا گیا، جس کا مقصد جارح دشمن کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں فضائی اشتعال انگیزی سے باز رہے، بصورتِ دیگر ایرو سپیس فورس دوبارہ حملے کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ قبل ازیں ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ’’ارنا‘‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے قریب واقع انتہائی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل صوبے ہرمزگان کے علاقے سیریک کو فوجی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026
پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
13 November 2026
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
13 November 2026
سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ
13 November 2026
پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ
13 November 2026
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان
13 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جہلم اور پنڈ دادنخان کے عوام کیلئے بڑا تحفہ
13 November 2026
ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری سے راستے بند
13 November 2026