ثنا جاوید نے دھوکہ دیا تھا، عمیر جیسوال کی تصدیق
Web Desk
13 March 2026
پاکستانی موسیقی اور اداکاری کی دنیا کے معروف نام عمیر جیسوال نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے، جسے مداح ان کی سابقہ اہلیہ ثنا جاوید کی جانب سے مبینہ دھوکے کی بالواسطہ تصدیق قرار دے رہے ہیں۔ عمیر جیسوال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اقتباس شیئر کیا جس میں زور دیا گیا ہے کہ جو لوگ اپنے شریکِ حیات کے ساتھ بے وفائی کرتے ہیں، ان کے ساتھ تعلق برقرار نہیں رکھا جانا چاہیے اور سال 2026 میں ایسے رویوں کو معمول بنانے کے بجائے ان کا مکمل بائیکاٹ ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ عمیر جیسوال اور ثنا جاوید کی شادی 2020 میں ہوئی تھی، تاہم جنوری 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی اچانک شادی کے اعلان نے مداحوں کو ششدر کر دیا تھا۔ اس وقت دونوں شخصیات پر اپنی سابقہ ازدواجی زندگیوں میں بے وفائی کے الزامات لگے تھے۔ عمیر جیسوال کی حالیہ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان سے اظہارِ ہمدردی کر رہی ہے اور ان کا موقف ہے کہ دھوکہ دہی ایک ناقابلِ قبول عمل ہے جس کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026