عمیر جسوال کا دھوکا دینے والوں کیلئے معنی خیز پیغام وائرل
Web Desk
13 March 2026
پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال کی ایک انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین ان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کی جانب اشارہ قرار دے رہے ہیں۔
عمیر جسوال ایک باصلاحیت گلوکار، موسیقار اور اداکار ہیں جو اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کوک اسٹوڈیو کے مقبول گانوں ’چرخہ نو لکھا‘ اور ’سمی میری وار‘ کے ذریعے خاصی شہرت حاصل کی، جبکہ اداکاری کے میدان میں وہ ’مور محل‘ اور ’یلغار‘ جیسے منصوبوں میں بھی نظر آ چکے ہیں۔
سال 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران عمیر جسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نے سادہ تقریب میں شادی کی تھی اور بعد ازاں مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیتے رہے۔
تاہم جنوری 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کا اعلان کیا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا اور اس کے بعد دونوں شخصیات پر بے وفائی کے الزامات بھی لگائے گئے۔
حال ہی میں عمیر جسوال نے اپنے انسٹاگرام پر بے وفائی کرنے والے ساتھیوں کے بارے میں ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ اگر کوئی اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکا کرتا ہے تو اسے قبول نہیں کیا جانا چاہیے اور ایسے رویے کو معمول نہیں بنانا چاہیے۔
مداحوں کی بڑی تعداد نے اس پیغام سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بے وفائی کسی بھی سطح پر قابلِ قبول نہیں اور ایسے رویے کی کھل کر مذمت ہونی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026