LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عراقی ملیشیا گروپوں کی اردن پر حملے کی منصوبہ بندی، اردن کی جوابی کارروائی کی وارننگ ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر محسن نقوی صاحب سسٹم میں تبدیلی کا آغاز اپنی وزارت سے کریں، خواجہ آصف امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی جنرل نے خبردار کردیا امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ میں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پیغام صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین محسن نقوی کے خیالات سے کم و بیش اتفاق، اصلاحات کا فورم پارلیمنٹ ہے: خواجہ آصف شکارپور کی قومی شاہراہ پر ہولناک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق، ٹینکر ڈرائیور گرفتار آزاد کشمیر میں حکومت سازی : ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا تیسرا مذاکراتی دور مکمل شکارپور میں ٹول ٹیکس تنازع پر بس ڈرائیور نے ملازم کو کچل دیا ہاکی ٹیسٹ سیریز: گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی

برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات انتہائی مضبوط اور مثبت ہیں: برطانوی وزیرداخلہ

Web Desk

3 February 2026

برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو انتہائی مضبوط اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتیں مسلسل رابطے میں رہتی ہیں اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔

شبانہ محمود نے برطانوی امیگریشن سسٹم میں موجود سقم دور کرنے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں قانونی اور غیر قانونی دونوں طرح کے امیگرینٹس امیگریشن سسٹم کا استحصال کرتے رہے ہیں، جسے اب مؤثر اصلاحات کے ذریعے بہتر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے پولیس ریفارمز ناگزیر ہیں اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

برطانوی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ان کی شناخت ایک برٹش، انگلش، برمنگھم کی رہائشی مسلمان خاتون کی ہے، جن کے والدین کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور انہیں اپنی اس شناخت پر فخر ہے۔

شبانہ محمود نے ذاتی دلچسپیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستانی کھانوں کی شوقین ہیں اور خود بھی اچھا کھانا بناتی ہیں۔ ان کی خاص ڈشز میں پالک گوشت اور قیمہ شامل ہیں، جبکہ ویک اینڈ پر گھر جانے پر وہ والدہ کے ہاتھ کے بنے کھانے شوق سے کھاتی ہیں۔