لندن: معروف گلوکاروں کے جعلی ریکارڈز بیچ کر لاکھوں کمانے والے شخص کو تین سال کی جیل
Web Desk
23 September 2026
برطانیہ میں دنیا کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کے نام پر جعلی ونائل (Vinyl) ریکارڈز تیار کر کے لاکھوں پاؤنڈز کمانے والے ملزم کو عدالت نے ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ 40 سالہ ریحان احمد پر الزام تھا کہ اس نے دی بیٹلز، ٹیلر سوئفٹ، ایڈ شیرن، ایڈیل، آریانا گرانڈے، ڈریک، بیونسے اور ریحانہ سمیت 108 سے زائد عالمی فنکاروں کی موسیقی کے جعلی ریکارڈز تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کیے۔
برطانوی حکام کے مطابق ملزم نے تقریباً 7 سال تک یہ غیر قانونی اور منظم کاروبار چلایا جس کے دوران اس نے 27 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کا ناجائز منافع کمایا۔ یہ کیس اس وقت منظرِ عام پر آیا جب میوزک انڈسٹری کے نمائندوں نے خفیہ طور پر ملزم کے گودام سے کچھ ریکارڈز خریدے اور باریک بینی سے جانچ کے دوران ان کے جعلسازی پر مبنی ہونے کا انکشاف ہوا۔
بعد ازاں برطانوی پولیس نے لندن کے علاقے ایکٹن (Acton) میں واقع گودام پر چھاپہ مار کر 2 ہزار 791 جعلی ونائل ریکارڈز برآمد کیے، جسے پولیس حکام نے ایک ہی کارروائی میں جعلی ونائل ریکارڈز کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی برآمدگی قرار دیا۔ چھاپے کے دوران تقریباً 70 سال پرانی 4 ونائل پریس مشینیں، 3 ہزار دھاتی اسٹیمپرز، ہزاروں کی تعداد میں پرنٹ شدہ ریکارڈ کور اور لیبلز بھی قبضے میں لیے گئے، جبکہ تمام ضبط شدہ سامان کا مجموعی وزن تقریباً 18 ٹن تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے حالیہ برسوں میں ونائل ریکارڈز کی دوبارہ بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کا فائدہ اٹھا کر یہ دھندا کھڑا کیا، جس سے فنکاروں، ریکارڈ لیبلز اور قانونی میوزک ڈسٹری بیوٹرز کو بھاری مالی نقصان پہنچا۔
متعلقہ عنوانات
’یہ بالکل بھی مذاق نہیں‘، اپنی جعلی اے آئی ویڈیو دیکھ کر جنت مرزا بھڑک اٹھیں
23 September 2026
’یہ بالکل بھی مذاق نہیں‘، اپنی جعلی اے آئی ویڈیو دیکھ کر جنت مرزا بھڑک اٹھیں
23 September 2026
جدہ میں ہونے والا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن ملتوی
22 September 2026
کرن خان اور اشتیاق بیگ کی شادی کے بعد پہلی فیملی ڈنر کی تصاویر وائرل
22 September 2026
کترینہ کیف پر نامناسب تبصرہ؛ سلمان خان کے آڑے ہاتھوں لینے پر آر جے نے معافی مانگ لی
22 September 2026
کترینہ کیف کی والدہ گاؤں میں مشکل زندگی گزارنے پر کیوں مجبور؟
22 September 2026
پیرس عدالت کا کم کارڈیشین کو 1 یورو ہرجانہ دینے کا حکم
21 September 2026
فوک گلوکار طفیل نیازی کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
20 September 2026