LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی سعودی اتحادی فورس کا حوثی ملیشیا کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ مصطفیٰ کمال نے پاکستان کو بچانے کیلئے نئے صوبے لازم و ملزوم قرار دیدیئے پاکستانی و لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی وزیراعظم کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان نیتن یاہو کی تقریر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 77 ممالک کے وفود کا واک آؤٹ برطانیہ یوکرین تنازع کا باقاعدہ فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، روس صدر پوتن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی امریکی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: کریملن کارکن کے قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری کا شدید اظہارِ مذمت پاکستان، امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی

ایران تنازع کے دوران امارات پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ 40 ہزار حملے

Web Desk

24 September 2026

خطے میں جاری ایران تنازع اور کشیدگی کے تناظر میں متحدہ عرب امارات (UAE) پر سائبر حملوں کی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں حکام کے مطابق ایک ہی دن میں 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد سائبر حملے کیے گئے۔ اماراتی سائبر سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ملک کے اہم ترین اسٹریٹجک شعبوں کو نشانہ بنایا جن میں پیٹرولیم، گیس، بجلی، پانی کی فراہمی اور بینکنگ سیکٹر شامل ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اماراتی سائبر سکیورٹی کونسل نے تمام سرکاری و نجی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔

اماراتی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھی سائبر حملوں کی یومیہ تعداد 8 لاکھ تک جا پہنچی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید دور میں سائبر حملے باضابطہ جنگ کا ایک نیا اور خطرناک ہتھیار بن چکے ہیں، جبکہ حیرت انگیز طور پر 85 فیصد سے زائد حملے ملازمین یا صارفین کی جانب سے کسی مشکوک لنک یا ای میل پر غلط کلک کیے جانے کے باعث شروع ہوتے ہیں۔ کونسل نے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ سائبر حملہ آور سسٹمز میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کئی ماہ تک خاموش رہ کر نگرانی کر سکتے ہیں اور موقع ملتے ہی بڑا نقصان پہنچا سکتے ہیں، اس لیے تمام اداروں کو مسلسل چوکس رہنے اور حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔