پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج، لیگ میں ٹیموں کی تعداد 8 ہو جائے گی
Web Desk
8 January 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی۔ نیلامی کی تقریب شام 4 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی جبکہ ٹیموں کی فروخت اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نیلامی کا آغاز ریزرو پرائس کے اعلان سے ہوگا، جس کا اعلان نیلامی سے قبل کیا جائے گا۔ نیلامی کا عمل دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا اور بولی ریئل ٹائم میں لگائی جائے گی۔ سب سے زیادہ بولی دینے والا فریق فرنچائز کے ساتھ پہلے شہر کے انتخاب کا حق بھی حاصل کرے گا۔
کامیاب بولی دہندہ کو فرنچائز کے حقوق 10 سال کے لیے دیے جائیں گے جو 2035 تک مؤثر ہوں گے۔ فیصل آباد، گلگت، حیدرآباد، مظفرآباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ ممکنہ فرنچائز شہر ہوں گے، جبکہ فہرست سے ہٹ کر شہر منتخب کرنے کی صورت میں اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔ پی سی بی ایک مرتبہ کی فیس کے طور پر 10 لاکھ امریکی ڈالر وصول کرے گا۔
پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے 10 کمپنیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جن میں ایم نیکسٹ، ڈہرکی شوگر ملز، ایف کے ایس، پرزم ڈیولپرز، انوریکس سولر، جاز، آئی ٹو سی، ولی ٹیکنالوجیز، ویگو ٹیل اور اوزی ڈویلپرز شامل ہیں۔
نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔ پی ایس ایل سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ 2026 سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی 2026 کو کھیلا جائے گا۔
نیلامی کی تقریب کے بعد راحت فتح علی خان خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے، جبکہ پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیموں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026