27 سالہ ترکش فیشن انفلوئنسر کی پراسرار موت ہوگئی
Web Desk
19 March 2026
استنبول: ترکیہ کی معروف فیشن انفلوئنسر اور سوشل میڈیا اسٹار عائشہ گل ایراسلان کی اچانک اور پراسرار موت نے ان کے لاکھوں مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ 27 سالہ عائشہ گل استنبول کے علاقے کاغیتھانے (Kağıthane) میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں، جہاں ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر ان کی موت کی تصدیق کی۔
اہلخانہ کی جانب سے رابطہ نہ ہونے پر حکام کو مطلع کیا گیا، جس کے بعد پولیس اور پراسیکیوٹر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عائشہ گل حال ہی میں بیرونِ ملک سفر سے واپس آئی تھیں۔ عمارت کی سکیورٹی فوٹیج میں ایک شخص، سونائے کُرتولوش کو ان کے گھر میں داخل ہوتے اور کچھ دیر بعد باہر نکلتے دیکھا گیا، تاہم پولیس نے پوچھ گچھ اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے رہا کر دیا ہے۔
حکام نے تاحال کسی قسم کی بدفعلی (Foul Play) کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن کیس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے لاش کو فرانزک جانچ کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ عائشہ گل نہ صرف سوشل میڈیا پر مقبول تھیں بلکہ وہ بڑے ترک فیشن شوز کا بھی حصہ رہ چکی تھیں۔ موت کی اصل وجہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔
متعلقہ عنوانات
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
فلم ’گھوسٹ اسکول‘ 3 ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد سندھ میں ریلیز کیلئے تیار
22 October 2026
بھارتی گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے، فلمی دنیا سوگوار
22 October 2026
جھانوی کپور کی نامناسب تصاویر بنانے پر پاپا رازیوں سے ملاقات
22 October 2026
جرمن گیمنگ انفلوئنسر مینوئل اوٹو 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
22 October 2026
سجاد علی کے بھائی وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
22 October 2026
لاہور: جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال، یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، مقدمہ درج
21 October 2026
’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران
21 October 2026