ترکیہ کا پہلے قمری خلائی جہاز کی تیاری اور جوڑنے کا عمل مکمل
Web Desk
16 September 2026
ترکیہ نے اپنے پہلے قمری خلائی جہاز کی تیاری، جوڑنے اور اسمبلی کا مرحلہ مکمل کر کے 3.5 میٹرک ٹن وزنی خلائی جہاز کو سخت ماحولیاتی تجربات کے لیے ‘ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز’ (TAI) کے حوالے کر دیا ہے۔ ترکیہ کے وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاشر کے مطابق، اس خلائی جہاز کو 2027ء کے اوائل میں امریکہ کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ خلائی جہاز کو چاند کے گرد 100 کلومیٹر بلند قطبی مدار میں پہنچنے میں تقریباً دو ماہ کا وقت لگے گا، جہاں یہ کم از کم تین ماہ اور ممکنہ طور پر ڈیڑھ سال تک شمسی ہواؤں، پانی کی موجودگی، مقناطیسی میدانوں اور سطح کی تابکاری پر سائنسی تحقیق انجام دے گا۔
اس تاریخی قمری مشن میں 80 فیصد پرزے اور ٹیکنالوجی مقامی سطح پر تیار کردہ ہیں، جن میں ترکیہ کا اپنا تیار کردہ ہائبرڈ پروپلشن سسٹم بھی شامل ہے جو چاند کے مدار میں پہنچنے اور آخری مرحلے میں سافٹ لینڈنگ کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب تک دنیا کے صرف 8 ممالک نے کامیابی کے ساتھ قمری مشن بھیجے ہیں اور اس مشن کی کامیابی کے ساتھ ترکیہ چاند پر پہنچنے والا دنیا کا 9واں ملک بن جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ترکیہ نے ‘آرٹیمس معاہدے’ میں شمولیت کے ساتھ ساتھ اگلے مواصلاتی سیٹلائٹ ‘ترک سیٹ 7 اے’ کی تیاری اور ‘امیج-2’ و ‘امیج-3’ زمینی مشاہداتی سیٹلائٹس پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026