ترکیہ ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ جاں بحق
Web Desk
25 February 2026
ترکیہ کے صوبے بالیکیسر میں فضائیہ کا ایک ایف-16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں طیارے کے پائلٹ جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ترک وزارتِ دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
طیارہ بدھ کی صبح بالیکیسر کے نویں مین جیٹ بیس سے اڑا تھا، لیکن پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ریڈار سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔حادثے میں پائلٹ میجر ابراہیم بولات جاں بحق ہو گئے۔ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ہائی وے کے قریب ملبے سے ان کی میت برآمد کی۔ ترک وزارتِ دفاع نے حادثے کی فنی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی قانونی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ فنی خرابی معلوم ہوتی ہے، تاہم حتمی رپورٹ کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران امریکا مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہیں: عرب میڈیا
19 April 2026
خلیج میں لنگرانداز جہاز حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ
18 April 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1ارب 32 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ
16 April 2026
پاکستان میں گاڑیوں، ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بڑا اضافہ
13 April 2026
اقوام متحدہ میں مشترکہ بیان: اسرائیل کی بستی پالیسی، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی مذمت
24 March 2026
پمز ہسپتال میں عمران خان کی آنکھ کا تیسرا پروسیس مکمل، بینائی تسلی بخش قرار
23 March 2026
سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی
20 March 2026
ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی، کئی عمارتیں، گاڑیاں تباہ، درجنوں افراد زخمی
17 March 2026