LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

فوک گلوکار طفیل نیازی کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Web Desk

20 September 2026

برصغیر اور پاکستان کے نامور فوک گلوکار طفیل نیازی کی 36 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ طفیل نیازی 1926ء میں جالندھر میں پیدا ہوئے اور تقسیمِ ہند کے بعد جنوبی پنجاب کے شہر ملتان منتقل ہو گئے۔ ان کی موسیقی کی دنیا میں باقاعدہ آمد ایک پولیس انسپکٹر کے مرہونِ منت ہوئی جنہوں نے انہیں ایک میوزیکل فنکشن میں متعارف کرایا، جس کے بعد وہ بہت جلد لوک گائیکی کے افق پر مقبول ترین فنکار بن کر ابھرے۔ طفیل نیازی نے اپنے مخصوص اور منفرد انداز گائیکی سے تھیٹر، ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) پر یکساں مقبولیت حاصل کی۔

طفیل نیازی کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے گلوکار ہونے کا تاریخی اعزاز بھی حاصل ہے، کیونکہ پی ٹی وی کی افتتاحی نشریات کا باضابطہ آغاز انہی کے شہرہ آفاق لوک گیت ”لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑک کر کے“ سے ہوا تھا۔ ان کے لازوال گیت آج بھی عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ موسیقی کے شعبے میں ان کی گرانقدر اور بے مثال خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے انہیں اعلیٰ ترین صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی (Pride of Performance) سے بھی نوازا گیا۔ لوک گائیکی کا یہ عظیم درخشندہ ستارہ 21 ستمبر 1990ء کو اس فانی دنیا سے کوچ کر گیا تھا۔