LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز سے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل چھین لیا مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا، عدلیہ ان سے بھی منی ٹریل لے: سکندر حیات مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہیں، وزارت خزانہ سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم وزیر توانائی سے آئی ایف سی وفد کی ملاقات، بجلی سستی کرنے کے اقدامات پر غور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ

سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز سے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل چھین لیا

Web Desk

29 November 2026

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز فائنل میں سری لنکا اے نے آخری وکٹ کی شاندار شراکت کی بدولت پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز اسکور کیے، یوں سری لنکا اے کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے شاہ زیب خان نے چار چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ اوپنر شامل حسین 40 اور عبدالصمد 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے نے انتہائی سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد 42ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ ایک موقع پر میچ پاکستان کی گرفت میں دکھائی دے رہا تھا تاہم سری لنکن بلے بازوں نے آخری وکٹ پر 19 رنز کی قیمتی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنار کرایا۔

سری لنکا اے کی جانب سے نشان مدوشکا 87 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ پون رتنائیکے نے 30 رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے باؤلنگ میں علی رضا نے 3 اور سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔