امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی
Web Desk
29 November 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خوف سے ہارن آف افریقہ اور کینیا میں نئے فوجی اڈے قائم کر رہا ہے، جبکہ مغربی ایشیا (مشرقِ وسطیٰ) میں موجود امریکی فوجی اڈے ایران کی مکمل پہنچ میں ہیں۔
اپنے ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا کہ امریکا کی ایران دشمنی کی تاریخ پرانی ہے جس کا آغاز 1953ء کی بغاوت سے ہوا تھا، جب واشنگٹن نے ایران کی منتخب اور قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کی پشت پناہی کی، تاہم ایرانی عوام نے اپنی استقامت سے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
ترجمان پاسدارانِ انقلاب کا مزید کہنا تھا کہ امریکا خطے میں اپنے فوجی مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا اور فوجی ناکامی کے بعد ہی اس نے معاہدے کا راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن مستقبل میں دوبارہ سازشوں اور کارروائیوں کی کوشش کر سکتا ہے، اس لیے ایرانی عوام میں سیاسی شعور اور قومی بیداری برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار
29 November 2026
نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم
29 November 2026
فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس
29 November 2026
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ
29 November 2026
کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع
29 November 2026
وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار
29 November 2026
نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ
29 November 2026
محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم
29 November 2026