آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز
Web Desk
29 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، اور پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے فلسطینی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آزاد سرزمین کے لیے جدوجہد کرنے والے فلسطینی عوام کی ہمت، حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں اور وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم، جبر اور ناانصافی کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے، جبکہ فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں کا قتلِ عام انسانیت کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہے۔
مریم نواز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، کیونکہ فلسطینی عوام کو آزادی، خودمختاری اور حقِ خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی جرات، بہادری اور عزم قابلِ ستائش ہے، اور ان کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور پاکستانی عوام پختہ یکجہتی کے ساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
29 November 2026
صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات چیت
29 November 2026
پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی: لیاقت بلوچ
29 November 2026
زیر سمندر کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال
29 November 2026
سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز سے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل چھین لیا
29 November 2026
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار
29 November 2026
امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی
29 November 2026
نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم
29 November 2026