LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک سال میں 25 فیصد اضافہ کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات چیت آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی: لیاقت بلوچ زیر سمندر کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز سے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل چھین لیا مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع

صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

Web Desk

29 November 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی اصولی، سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک قابلِ اعتبار سیاسی عمل کو آگے بڑھائے۔

فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی، جبری بے دخلی اور اشیائے ضروریہ کی قلت کے ساتھ جاری انسانی بحران انتہائی تشویش ناک ہے، جو بنیادی حقوق کے تحفظ میں عالمی برادری کی ناکامی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ پاکستان کی وابستگی قیامِ پاکستان سے بھی پہلے کی ہے اور اسی میراث کے تحت پاکستان نے ہمیشہ عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ صدر زرداری نے فلسطینی عوام کی جرات اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ اور بااثر عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ محض تشویش سے آگے بڑھ کر خلاف ورزیوں پر جوابدہی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے غیر قانونی قبضے، بے دخلی اور تشدد کے نتائج بھگت رہے ہیں، اور غزہ کا بحران عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری کی یاد دہانی کراتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے جامع منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سات دیگر عرب اور اسلامی ممالک کے ہمراہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کی حمایت کی، جس سے مقررہ مدت پر مبنی سیاسی عمل کی راہ ہموار ہوئی۔ انہوں نے جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد، بلا رکاوٹ امداد اور تعمیرِ نو کے فوری آغاز پر زور دیتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے الحاق، آبادیاتی تبدیلیوں اور مسجد اقصیٰ الحرم الشریف کی حرمت کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے مشترکہ طور پر پاکستان کے دیرینہ مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں، اور پاکستان جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی القدس الشریف کے دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتا ہے