کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب
Web Desk
29 November 2026
کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یومِ والدین کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں جی او سی کوہاٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران طلبہ نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی اور مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور تربیت کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ کالج کے اعلیٰ تعلیمی اور تربیتی معیار کو بھی اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں طلبہ کی کامیابیوں میں والدین کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ نمایاں تعلیمی اور غیر نصابی کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اعزازات بھی تقسیم کیے گئے۔
خطاب کے دوران جی او سی کوہاٹ نے طلبہ کو تعلیم پر خصوصی توجہ دینے اور محنت و لگن کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کرنے کی تلقین کی۔
متعلقہ عنوانات
مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری
29 November 2026
آزاد کشمیر: بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
29 November 2026
اہم قانون سازی کی تیاری، قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال
29 November 2026
ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک سال میں 25 فیصد اضافہ
29 November 2026
خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید
29 November 2026
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
29 November 2026
صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات چیت
29 November 2026
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز
29 November 2026