مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار
Web Desk
29 November 2026
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اچانک طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ایم آئی سی) منتقل کر دیا گیا، جہاں ابتدائی طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹروں اور پارٹی ترجمان نے ان کی حالت کو تسلی بخش اور مکمل طور پر نارمل قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی نگرانی میں ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع اور ڈاکٹروں کے مطابق ابتدائی طبی معائنے میں ان کی حالت تسلی بخش پائی گئی ہے۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل انجینئر ضیاء الرحمن نے مولانا فضل الرحمان کی صحت سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان سے ابھی رابطہ ہوا ہے۔
انجینئر ضیاء الرحمن کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے شہیدِ اسلام کانفرنس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے سندھ پنجاب بارڈر پر انہیں پنجاب سے سندھ جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث انہیں رات کو واپس ملتان آنا پڑا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلسل سفر کی تھکن کے علاوہ مولانا فضل الرحمان کو کوئی طبی مسئلہ درپیش نہیں ہے، اور ملتان انتظامیہ کے اصرار پر انہیں روٹین چیک اپ کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے تمام طبی ٹیسٹ بالکل نارمل آئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی
29 November 2026
نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم
29 November 2026
فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس
29 November 2026
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ
29 November 2026
کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع
29 November 2026
وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار
29 November 2026
نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ
29 November 2026
محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم
29 November 2026