جنگلاتی آگ سے آلودگی، ٹرمپ نے کینیڈا کو ٹیرف کی دھمکی دے دی
Web Desk
18 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی جنگلاتی آگ کے دھوئیں سے امریکا میں پیدا ہونے والی فضائی آلودگی پر کینیڈا کے خلاف سخت اقتصادی کارروائی کرتے ہوئے ٹیرف (محصولات) بڑھانے کی دھمکی دے دی ہے۔ کینیڈا اور شمالی مینیسوٹا کے جنگلات میں لگی شدید آگ کے باعث اٹھنے والے گھنے دھوئیں کے بادلوں نے امریکا کے بڑے حصوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس کی وجہ سے پورے امریکا میں صحت کے لیے مضر ہوا کے معیار کے انتباہات (ایئر کوالٹی الرٹس) جاری کیے گئے ہیں۔ کینیڈا کے وائلڈ لینڈ فائر انفارمیشن سسٹم کے مطابق ملک میں اس وقت بھی 937 مقامات پر آگ سرگرم ہے، جن میں سے زیادہ تر قابو سے باہر ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کینیڈا کی حکومت پر جان بوجھ کر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ یہ اب ایک سالانہ واقعہ بن چکا ہے جس سے امریکا کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، لہٰذا کینیڈا کو اس فضائی آلودگی اور لاگت کی قیمت لازمی طور پر اضافی ٹیرف کی صورت میں چکانی ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
22 November 2026
اماراتی صدر سے امریکی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
22 November 2026
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026