ایران کو معاہدے پر مجبور کرنے کیلئے ٹرمپ کا محدود فوجی آپشن پر غور
Web Desk
20 February 2026
واشنگٹن: امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف محدود فوجی کارروائی کے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ اسے جوہری معاہدے پر آمادہ کیا جا سکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ حملے میں ایران کی عسکری یا سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس حکمت عملی کا بنیادی مقصد ایران پر دباؤ ڈال کر اسے مذاکرات کی میز پر لانا بتایا گیا ہے۔
اخبار کے مطابق اگر ایران نے معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار کیا تو کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
صدر ٹرمپ اس سے پہلے بھی ایران کے معاملے پر سفارتکاری کو اولین ترجیح قرار دے چکے ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ضروری ہوا تو فوجی طاقت بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
غزہ بورڈ آف پیس کے ابتدائی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران کو کسی بھی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اسے امن کے راستے کا انتخاب کرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا عراق کے کردستان ریجن کی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ
29 August 2026
لبنانی حکومت اسرائیل کو وہ سب کچھ دے رہی ہے جو وہ چاہتا ہے، سربراہ حزب اللہ
29 August 2026
یو اے ای سمیت خطے کے تمام ممالک سے افہام و تفہیم کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
29 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم
29 August 2026
امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا دعویٰ
29 August 2026
کراچی: ڈیفنس خیابانِ بخاری کے فلیٹ میں خواتین کا جھگڑا، نئی فوٹیج سامنے آگئی
29 August 2026
پولیس ایپلیکیشنز سے عوام کی شکایات کم کرنے میں مدد ملے گی: سرفراز بگٹی
29 August 2026
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستانی قوم کو بھی غمزدہ کر دیا: بلاول بھٹو
29 August 2026