پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار
Web Desk
2 August 2026
لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے لیے پاکستان کے دو مزید کھلاڑیوں نے مختلف فرنچائزز کے ساتھ معاہدے طے کر لیے ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔
نوجوان دھماکے دار بلے باز خواجہ نافع ‘جافنا کنگز’ کی نمائندگی کریں گے، انہیں افغانستان کے ابراہیم زدران کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب تجربہ کار آل راؤنڈر افتخار احمد ‘دمبولا سکسرز’ کا رخ کریں گے، جنہیں افغان فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ادھر ‘کینڈی رائلز’ کی انتظامیہ نے شاہین آفریدی کی عدم دستیابی کی تصدیق کی ہے؛ ایل پی ایل ترجمان کے مطابق شاہین نے ذاتی مصروفیات اور وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے لیگ میں شرکت سے معذرت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناقص کارکردگی، اتھلیٹکس فیڈریشن نے نوٹس لے لیا
3 August 2026
گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان
3 August 2026
سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان
3 August 2026
پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، 5 اگست تک بارش کی پیشگوئی
3 August 2026
ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی
3 August 2026
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
3 August 2026
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
3 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
3 August 2026