پی این فلیٹ کلب سکواش: عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں
Web Desk
2 August 2026
کراچی کے پاکستان نیوی روشن خان-جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں جاری ‘پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ’ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ پری کوارٹر فائنل مرحلے کے سنسنی خیز مقابلوں میں قومی ایتھلیٹس نے غیر ملکی حریفوں کے خلاف برتری قائم رکھی۔
میچز کے نتائج کے مطابق عاصم خان نے ہانگ کانگ کے میتھیو لئی کو 1-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں قدم رکھا، جبکہ ٹاپ سیڈ نور زمان نے برازیل کے ڈیگو گوبی کو 0-3 کے اسکور سے اسٹریٹ گیمز میں چت کر دیا۔ ادھر سابق ورلڈ جونیئر چیمپئن حمزہ خان اور سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ برنیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں حمزہ نے 2-3 سے فتح حاصل کی، جبکہ ناصر اقبال نے یکطرفہ مقابلے میں مصر کے یاسین شودے کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
متعلقہ عنوانات
ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناقص کارکردگی، اتھلیٹکس فیڈریشن نے نوٹس لے لیا
3 August 2026
گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان
3 August 2026
سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان
3 August 2026
پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، 5 اگست تک بارش کی پیشگوئی
3 August 2026
ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی
3 August 2026
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
3 August 2026
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
3 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
3 August 2026