LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کا الخلیل کے قریب فلسطینیوں پر ایک اور حملہ

Web Desk

2 August 2026

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھتر چھایا تلے شدت پسند اسرائیلی آبادکاروں نے الخلیل کے مغرب میں واقع قصبے اذنا میں فلسطینی شہریوں پر ایک بار پھر بلا اشتعال حملہ کر دیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے ‘وفا’ کے مطابق ‘ادرون’ بستی سے آئے ہوئے مسلح آبادکاروں نے قصبے میں گھس کر گھروں پر پتھراؤ کیا اور متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے آنے والی ‘فلسطینی ہلالِ احمر’ کی ایمبولینسوں کا راستہ بھی روک دیا۔

‘قدس نیوز نیٹ ورک’ کے مطابق جب مقامی فلسطینیوں نے آبادکاروں کی اس غنڈہ گردی کا دفاع کرنے کی کوشش کی تو موقع پر موجود اسرائیلی فوج نے الٹا فلسطینی مظاہرین پر شدید آنسو گیس کے شیل داغے۔ اسی دوران اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بلاجواز چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 2 بچوں سمیت مزید 7 فلسطینیوں کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔