LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

Web Desk

2 August 2026

سرائیلی فوج کی جانب سے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تازہ ترین فضائی و ڈرون حملوں کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے۔ مقامی ذرائع اور امدادی اداروں کے مطابق غزہ شہر کے جنوبی علاقے الریس میں ایک رہائشی مکان کو اسرائیلی ڈرون نے نشانہ بنایا جس سے 2 افراد شہید ہوئے، جبکہ الثلاثینی اسٹریٹ پر ہونے والی بمباری میں مزید ہلاکتیں اور زخم آئے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ماہ جولائی کا مہینہ رواں سال کا خونریز ترین مہینہ ثابت ہوا ہے جس میں 152 فلسطینی شہید ہوئے۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ شہدا میں 21 بچے، 14 خواتین اور 4 معمر افراد بھی شامل ہیں، جو اسرائیل کی جانب سے سویلین آبادی کو بلا تفریق نشانہ بنائے جانے کا واضح ثبوت ہے۔