LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن،6 خارجی ہلاک

Web Desk

5 June 2026

راولپنڈی/کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر ایک بڑا اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ ‘فتنہ الہندوستان’ کے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق، یہ آپریشن پنجگور کے علاقے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی مستند اور خفیہ اطلاع پر انتہائی منظم انداز میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانوں اور پناہ گاہوں پر اچانک چھاپے مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے آپریشن کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد ٹھکانے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے ہلاک ہونے والے خارجیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید خودکار اسلحہ، گولہ بارود، تیار آئی ای ڈیز (IEDs) اور ایک گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ‘فتنہ الہندوستان’ کے یہ ہلاک شدگان دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر ہونے والی متعدد کارروائیوں اور تخریب کاری کے واقعات میں براہِ راست ملوث تھے۔
سرکاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ پنجگور اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد یا ان کے سہولت کار کے ممکنہ خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا وسیع پیمانے پر کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔
(یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں بھی سکیورٹی فورسز کی مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے
عسکری ذرائع کے مطابق، پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے تحت ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف اپنی مسلسل مہم کو پوری رفتار اور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
حکام نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ارضِ پاک سے بیرونی سرپرستی، فنڈنگ اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے اس ناسور کا مکمل، حتمی اور جڑ سے خاتمہ کرنے تک فورسز چین سے نہیں بیٹھیں گی۔