LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

بھارتی اداکارہ تریشا کرشنن کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

Web Desk

15 April 2026

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ تریشا کرشنن کے چنئی میں واقع گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی نے شوبز حلقوں اور مداحوں میں شدید تشویش پیدا کر دی۔ تمل ناڈو کے ڈی جی پی کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایک مشکوک ای میل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ کی رہائش گاہ اور بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کے گھر پر بم نصب کیے گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہنگامی بنیادوں پر دونوں مقامات کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن کیا، تاہم تفصیلی تلاشی کے بعد یہ دھمکی بے بنیاد اور محض ایک خطرناک مذاق ثابت ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق، گزشتہ چند روز کے دوران معروف شخصیات اور حساس مقامات کو نشانہ بنانے والی جعلی ای میلز اور کالز میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ تریشا کرشنن سے قبل تمل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت اور دھنوش کو بھی اسی نوعیت کی جھوٹی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔ پولیس نے تلاشی مکمل ہونے کے بعد اداکارہ کے گھر کو کلیئر قرار دے دیا ہے، تاہم اس سائبر کرائم کے پیچھے چھپے عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں ای میل کے آئی پی ایڈریس کی چھان بین کر رہی ہیں۔

43 سالہ تریشا کرشنن، جن کا شمار ساؤتھ انڈین سنیما کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، فی الوقت اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ شوبز حلقوں نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فنکاروں کو ہراساں کرنے والے ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے شہریوں اور معروف شخصیات کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی دھمکیوں سے گھبرانے کے بجائے فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کریں۔