LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن

گورنر ہاؤس میں ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

Web Desk

30 October 2026

لاہور کے گورنر ہاؤس میں سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی پروقار رونمائی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ بھی کرایا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم کو ٹاپ آرڈر میں رنز بنانے اور بڑی پارٹنرشپس قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے، اور تمام کھلاڑی فائنل میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پوری سیریز میں ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ سری لنکا کی ٹیم بھی ایک بہترین اور سخت حریف ہے۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل ہمارے لیے انتہائی اہم میچ ہے، اور ہم نے پاکستان کے خلاف اس بڑے فائنل کے لیے بھرپور اور مکمل تیاریاں کر رکھی ہیں۔