دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت
Web Desk
22 November 2026
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی نے کھیلوں اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ میں ایک اور تاریخ رقم کر دی، جہاں مرکزی شاہراہ شیخ زاید روڈ پر منعقد ہونے والے “دبئی رن 2026” میں 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کر کے ایونٹ کو ایک تاریخی عوامی اجتماع میں تبدیل کر دیا۔
اتوار 22 نومبر کو دبئی فٹنس چیلنج کے تحت منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے مفت اجتماعی رننگ ایونٹ میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں، غیر ملکی رہائشیوں، خاندانوں، بچوں، نوجوانوں اور پیشہ ور کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ دبئی کی بلند و بالا عمارتوں کے درمیان لاکھوں افراد کے بیک وقت دوڑنے کے مناظر نے شہر کی مصروف ترین شاہراہ کو ایک وسیع رننگ ٹریک میں بدل دیا۔
امارات نیوز ایجنسی (وام) کی سرکاری رپورٹ کے مطابق دبئی رن کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکا کے لیے 5 اور 10 کلومیٹر کے دو روٹس مختص کیے گئے تھے۔ پانچ کلومیٹر کا فیملی روٹ شیخ زاید روڈ سے شروع ہو کر ڈاؤن ٹاؤن دبئی کے مشہور مقامات سے گزرتا ہوا شیخ محمد بن راشد بولیوارڈ پر اختتام پذیر ہوا، جبکہ 10 کلومیٹر کا روٹ تجربہ کار رنرز کے لیے ترتیب دیا گیا تھا جس میں میوزیم آف دی فیوچر، دبئی واٹر کینال اور برج خلیفہ جیسے معروف مقامات شامل تھے۔
دبئی اسپورٹس کونسل کے سیکریٹری جنرل سعید حارب نے ریکارڈ شرکت کو صحت مند اور متحرک معاشرے کی جانب اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ زاید روڈ اور ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں اتنی بڑی تعداد میں افراد کی موجودگی کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کو ہر عمر اور ہر صلاحیت کے افراد کے لیے قابلِ رسائی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی رن کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ پہلی مرتبہ دوڑنے والے افراد سے لے کر تجربہ کار کھلاڑیوں تک سب ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوتے ہیں، جس سے معاشرتی روابط مضبوط ہوتے ہیں اور صحت مند زندگی کا پیغام عام ہوتا ہے۔
دبئی رن 2026 کا انعقاد دبئی کے محکمہ اقتصادیات و سیاحت اور دبئی اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے کیا گیا۔ دبئی فٹنس چیلنج کے دسویں ایڈیشن کے تحت منعقد ہونے والے اس ایونٹ نے ایک بار پھر دبئی کو بڑے عوامی کھیلوں کے اجتماعات کے عالمی مراکز میں نمایاں کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ دبئی فٹنس چیلنج کے تحت شہر بھر میں 30 روز تک مختلف سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ 29 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر میں دبئی یوگا کے بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا مقصد شہریوں اور سیاحوں کو مسلسل 30 دن تک روزانہ کم از کم 30 منٹ ورزش کی ترغیب دینا ہے
متعلقہ عنوانات
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
22 November 2026
کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر
22 November 2026
شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار
22 November 2026
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار
22 November 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
22 November 2026
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026